وزارت داخلہ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی

پیر 10 اکتوبر 2016 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست بھجوا دی ہے درخواست میں حکومت سے پنجاب بھر کے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہی9 اضلاع کو حساس اضلاع کی فہرست میں شامل کیا گیا ٬ درخواست میں شامل اضلاع میں لاہور ٬ گوجرانوالہ ٬ راولپنڈی ٬ ملتان ٬ فیصل آباد ٬ جھنگ ٬ رفحیم یار خان اور دیگر شامل ہیں حکومت کی منظوری کے بعد دس محرم کو تحریر کردہ تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بند کر دی جائے گی ٬ حساس اضلاع میں لاہور ٬ راولپنڈی ٬ گوجرانوالہ اور دیگر شہر شامل ہیں۔