پانامہ پیپرز انکشافات کی تحقیقات کیلئے حکومتی بل کے منظور ہونے کے بعد اپوزیشن متحرک ہوگئی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب٬ پانامہ پیپرز انکشافات کی تحقیقات کیلئے جمع کروائے گئے بل پر بحث کی جائے گی

پیر 10 اکتوبر 2016 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پانامہ پیپرز انکشافات کی تحقیقات کیلئے جمع کروائے گئے حکومتی بل منظور ہونے کے بعد اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی ٬سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ٬اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پانامہ پیپرز انکشافات کی تحقیقات کیلئے جمع کروائے گئے بل’’ پانامہ پیپرز انکوائری بل2016 ‘‘ پر بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر محمد جاوید عباسی نے کمیٹی کا اجلاس 13اکتوبر بروز جمعرات کو طلب کرلیا٬اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پانامہ پیپرز انکشافات کی تحقیقات کیلئے جمع کروائے گئے بل’’ پانامہ پیپرز انکوائری بل2016 ‘‘ پر بحث کی جائے گی۔اجلاس میں بل کے محرک 33سینیٹرز بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ پانامہ پیپرز انکشافات کی انکوائری کیلئے حکومت نے اپنا بل قومی اسمبلی اور اپوزیشن نے اپنا بل سینیٹ میں جمع کروایا تھا۔حکومتی بل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے منظور کرکے واپس ایوان میں بھیج دیا ہے٬جس کو آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔(خ م+رڈ)