عوامی تحریک کاعمران خان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اکتوبر 2016 17:12

عوامی تحریک کاعمران خان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کااعلان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر2016ء):پاکستان عوامی تحریک نے عمران خان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی تھی،لیکن ہم نے مسترد کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک 30اکتوبر کو پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل نہیں ہوگی۔دوسری جانب عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے30اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کے حوالے سے تاحال لاعلم ہیں۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری 10 روزہ دورہ پر کینیڈا گئے ہیں۔ 21 اکتوبر کو لندن واپس آئینگے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے دورہ لندن کے حوالے سے لاعلم ہیں۔ شیخ رشید کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ رہتا ہے۔ لندن پلان کی خبریں حکومتی پراپیگنڈا ہے۔ اس میں کوئی صداقت نہیں۔تحریک انصاف کی دعوت مسترد کیے جانے کی خبریں بھی بنیاد اور لغو پراپیگنڈا ہیں۔اس حوالے سے تحریک اور انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان کسی بھی سطح پر تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا نہ ہی کسی قسم کی کوئی ناراضگی ہے ۔