حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب (کل)ہو گی

پیر 10 اکتوبر 2016 17:10

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب (کل)ہو گی
لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دینے کی تقریب (کل) 9محرم الحرام بمطابق 11اکتوبر کو داتاؒ دربار میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ‘ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب میاں عطاء محمدمانیکا ‘سیکرٹری اوقاف پنجاب نواز ش علی اور ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت اہم شخصیات اس موقع پر موجود ہوں گی ۔