محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ٬حمیدہ وحیدالدین

پیر 10 اکتوبر 2016 17:10

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ صدر بازار ‘ گڑھا روڈ ‘ وارڈ نمبر 4‘ ڈیرہ جلال شاہ شفقت آباد اور شفقت آباد مین سٹریٹ منڈی بہا$الدین میں امام بارگاہوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں ٬ انہوں نے کہا کہ عزا داروں کے جلوسوں کی سکیور ٹی اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو رہمناء ہدایات جاری کردی گئی ہیں٬ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں٬ تمام جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے -

متعلقہ عنوان :