وزیراعظم محمد نواز شریف کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی کارروائی سے متعلق اختراع پر مبنی میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے خلاف ورزی کا سخت نوٹس٬ سخت کارروائی کیلئے ذمہ داروں کی نشاندہی کی ہدایت
پیر 10 اکتوبر 2016 17:10
(جاری ہے)
اجلاس کے شرکاء نے گذشتہ ہفتہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ طور پر زیر بحث سلامتی امور سے متعلق روزنامہ ’’ڈان‘‘ کی من گھڑت خبر کی اشاعت پر تشویش کا اظہار کیا۔
شرکاء نے اتفاق کیا کہ اس خبر کی اشاعت قومی سلامتی امور پر رپورٹنگ کے عالمی مسلمہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور خبر میں غلط و گمراہ کن مندرجات نے اہم ریاستی مفادات کو نقصان کا خدشہ لاحق کیا ہے جن کا اصل بات چیت اور حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شرکاء نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا قومی سلامتی اور ریاست کے مفادات کے امور پر مفروضوں پر مبنی رپورٹنگ سے اجتناب کرے۔ وزیراعظم نے خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے نشاندہی کی جائے۔ اجلاس نے اعادہ کیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا قائدانہ کردار جاری رکھیں گے جو تمام فریقین کے مکمل اتفاق سے بلاامتیاز اور خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.