پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں٬ مختلف پکوان سنٹرز کو جرمانے

پیر 10 اکتوبر 2016 17:10

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہے تفصیلات کے مطابق سمن آباد ٹائون کی ٹیم شام نگر روڈ پر واقع سلامت پکوان سنٹر کو گندے ٹوٹے فریزرز میں فوڈ آٹیمز کی سٹوریج٬ اوپن ڈرینز٬ ٹیکسٹائل کلرز کے استعمال٬ کچن میں بلیوں کی موجودگی اورو رکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیئے۔

داتا گنج بخش کی ٹیم نے ٹائم اینڈ ٹیسٹ کیٹرنگ کو بلیوں کی موجودگی اور حشرات الارض کی مصالحہ جات میں موجودگی کی بنا پر ٬ سردار چپل چوک پر واقع فریاد کیٹرنگ اور کیپیٹل پکوان بلال گنج کو برتن دھونے کے ناقص انتظامات اور حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب انتظامات کی عدم دستیابی کی بنا پربھاری جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

عزیز بھٹی اور واہگہ ٹائون کی ٹیم نے شیف انیس پکوان راجبہ روڈ کوصفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔ نشتر ٹائون کی ٹیم نے حاجی پکوان پاک عرب سوسائٹی کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔ راوی ٹائون کی ٹیم نے شا ھدرہ میں واقع امانت پکوان اور عادل پکوان کو ٬ صفائی کے ناقص انتظامات اور و رکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹس کی عدم موجودگی کی بنا پر جرمانہ عائد کر کے بہتری کے احکامات جاری کیے ۔

علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے چنیوٹ پکوان جوھر ٹائون کو گندے ٹوٹے فریزرز میں فوڈ آٹیمز کی سٹوریج٬ اوپن ڈرینزاورو رکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیئے۔گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے فیصل ٹائون کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے الیاس پکوان سنٹر کو صفائی کے ناقص انتظامات کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے اور دکان میں فالتو سامان کی موجودگی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کئے۔