فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام آپریشنل ایکسیلینس پر سمپوزیم کا انعقاد

پیر 10 اکتوبر 2016 17:10

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی(ایف ایف سی) کے زیر اہتمام آپریشنل ایکسیلینس کے حوالے سے دو روزہ سمپوزیم منعقد کیا گیا جس میں مختلف قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے ماہرین نے شرکت کی٬ ایونٹ کا بنیادی مقصد انڈسٹری سے جڑے افراد کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ فرٹیلائزرپلانٹس پر کام میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنے تجربات کا تبادلہ کرسکیں٬ایف ایف سی ‘ جانسن میتھے‘ مری پٹرولیم کمپنی‘ فاطمہ گروپ اور اینگرو فرٹیلائزرز کی جانب سے مقررین نے انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پرمقالے پیش کئے٬تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد نے کہا کہ پاکستان میں فوڈ سیکورٹی اور انڈسٹری کے درپیش چیلنجز کے حل کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :