کویت سٹی : بے ہنگم طریقے سے ڈرائیونگ کرنے والے تین بھائی گرفتار

پیر 10 اکتوبر 2016 17:06

کویت سٹی : بے ہنگم طریقے سے ڈرائیونگ کرنے والے تین بھائی گرفتار

کویت سٹی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): کویتی ٹریفک پولیس نے بے ہنگم اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیاہے ۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ تینوں بھائی تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلانے کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے مقامی اخبار کو بتایا کہ ایک بھائی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے بجائے روکنے کے سڑک پر الٹی طرف گاڑی چلانا شروع کر دی۔

جس کی وجہ سے اس کی گاڑی سامنے سے آنے والی گاڑی سے بھی معمولی ٹکرائی ۔ جب پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو دوسرے بھائیوں نے اسے چھڑنے کے لیئے تگ و دو کی مگر پولیس اہلکاروں نے انہیں بھی گرفتار کر لیا۔ ملزمان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔