ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی کا ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ سے اظہار تعزیت

پیر 10 اکتوبر 2016 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کے دفتر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اوران کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی والدہ گذشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں۔اس موقع پر سٹاف افیسر ٹو ڈپٹی سپیکر محمد اکبر٬ رائو ماجد علی پی ار او ٬ افتخار ہزارو ی و دیگر بھی ہمراہ تھے۔