صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں سے پرتگالی سفیرکی ملاقات٬دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال

پیر 10 اکتوبر 2016 17:00

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں سے پرتگال کے سفیرجواو پاولو سبیڈو کوسٹا نے ملاقات کی٬جس میںباہمی دلچسپی کے امور ٬دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کجا گیا۔

(جاری ہے)

پرتگال کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب تیزی سے ترقی کررہا ہے اورانہوںنے عوام کی فلاح وبہبود اورسماجی شعبوں کی بہتری کیلئے شاندار اقداما ت کیے ہیں ۔

شہباز شریف کی لیڈر شپ کے باعث تعلیم٬صحت اوردیگر سماجی شعبے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت معاشی و اقتصادی شعبوں میں دوررس اصلاحات متعارف کرا رہی ہے٬ اسی طرح حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔