محر م الحرام کے موقع پر عزادارن حسین کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی٬ چیئرمین بلدیہ ملیر

پیر 10 اکتوبر 2016 17:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا کہ محر م الحرام کے موقع پر عزادارن حسین کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے ملیر انتظامیہ مسلسل اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز میونسپل کمشنر عمران اسلم٬ فوکل پرسن کمشنر کراچی محرم الحرام شہزاد رضوی کے ہمراہ جعفر طیار میںدرِ زہراء امام بارگاہ سے حیدر چوک تک جلوس کے راستے میں روڈ کار پیٹنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر یوم عاشورہ کے سلسلے میں نکلنے والے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں ٬ مساجد و امام بارگاہوں ٬ مجالس کے اطراف میں روشنی ٬ روڈ کارپیٹنگ اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے تمام کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس موقع سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصر اللہ میمن٬ ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصر٬ اے ای ای بی اینڈ آر جمیل احمد اور دیگر بلدیاتی افسران ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :