چوہدری سرور مسئلہ کشمیر کے ایشوز پر بر طانوی ہائوس آف کامن کے ممبران سے اکل خطاب کر ینگی

پاکستا ن کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ‘ جب بھی بھارت نے کوئی جارحت کی تو پاکستان سے اس کو منہ توڑ جواب ملے گا ‘ خطے میں بھار ت کی جار حیت اور جنگ کی دھمکیاں خطے میں امن کیلئے سب سے بڑ اخطر ہ ہے‘پوری دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے اس اقدام کی نہ صرف مذمت کر یں بلکہ بھارت پر سفارتی دبائو ڈالا جائے وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کر یں‘چوہدری سرور کی گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور مسئلہ کشمیر کے ایشوز پر بر طانوی ہائوس آف کامن کے ممبران سے (منگل) خطاب کر یں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ور زیوں کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کر یں گے ۔ تحر یک انصاف کے جاری اعلامیہ کے مطابق تحر یک انصاف کے مر کز ی راہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور مسئلہ کشمیر کو برطانیہ اور یورپی پار لیمنٹ میں اجاگر کر نے اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں کی جانیوالی دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کر نے کیلئے لندن میں موجود ہیں جہاں وہ (منگل)سہ پہر4بجے مسئلہ کشمیر کے ایشوز پر بر طانوی ہائوس آف کامن کے ممبران سے خطاب کر یں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی بدترین دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شرو ع کر رکھا ہے اور پوری دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے اس اقدام کی نہ صرف مذمت کر یں بلکہ بھارت پر سفارتی دبائو ڈالا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کر یں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطے میں بھار ت کی جار حیت اور جنگ کی دھمکیاں خطے میں امن کیلئے سب سے بڑ اخطر ہ ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت خطے میں امن ممکن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر اس کو پاکستان کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے جب بھی بھارت نے کوئی جارحت کی تو پاکستان سے اس کو منہ توڑ جواب ملے گا ۔