سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے٬ بلاول بھٹو زرداری

پیر 10 اکتوبر 2016 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے٬وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور تمام صوبائی وزراء سندھ بھر کی صورتحال کو خود مانیٹر کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے ہدایت کی کہ سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے٬وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سندھ بھر کی صورتحال کو خودمانیٹر کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مکمل بریفنگ دی ہے۔(خ م)