تمام شیڈولڈ بینکس ٬ مالیاتی ادارے اور چیمبرز کل سے دو روز بند رہیں گے

پیر 10 اکتوبر 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)تمام شیڈولڈ بینکس ٬ مالیاتی ادارے اور چیمبرز دو روز کے لئے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے نو اور دس محرم الحرام ( منگل اور بدھ ) کو تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے باعث سٹیٹ بینک آف پاکستان ٬سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان ٬نیشنل بینک آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینکس ٬ مالیاتی ادارے ٬لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سمیت دیگر چیمبرز ( منگل ) سے و روز بند رہیں گے اور جمعرات کے روز سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغاز کریں گے۔