صوابی سے دو ازبک باشندوں کی لاشیں بر آمد

پیر 10 اکتوبر 2016 16:40

صوابی۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)صوابی کی گجو خان میرہ سے پولیس نے دو لاشیں بر آمد کر لیںجنہیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صوابی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے گجو خان میرہ سے دو لاشیں بر آمد کیں جو کہ حلیہ سے ازبک معلوم ہو رہے ہیں صوابی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر صوابی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔