آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

آرمی چیف نے چوتھی پاکستان بٹالین کا افتتاح بھی کیا،دہشتگردی کیخلاف افسروں نے فرنٹ لائن پر لڑنے کی روایت قائم رکھی، پیشہ ورانہ جذبے اور فخر سے ہم ہرچیلنج کا مئوثر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔جنرل راحیل شریف کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اکتوبر 2016 16:39

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا،آرمی چیف نے چوتھی پاکستان بٹالین کا افتتاح بھی کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شر یف کے ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورے کامقصدکیڈٹس کے تربیتی منصوبوں کا جائزہ لیناتھا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرجنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف افسروں نے فرنٹ لائن پر لڑنے کی روایت قائم رکھی ہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں نے ہمارا فخر قائم رکھا ہے۔پیشہ ورانہ جذبے اور فخر سے ہم ہرچیلنج کا مئوثرطریقے سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مستقبل کی قیادت کی تربیت پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔