دبئی کریک کے علاقے میں ایک چھوٹی کشتی میں آتشزدگی، کئی کلو میٹر سے دھویں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں

پیر 10 اکتوبر 2016 16:32

دبئی کریک کے علاقے میں ایک چھوٹی کشتی میں آتشزدگی، کئی کلو میٹر سے دھویں ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): دبئی کریک کے علاقے میں تقریباََ 1:30منٹ پر ایک چھوٹی کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سول ڈیفنس اور فائرفائٹر کی متعدد گاڑیاں مطلوبہ جگہ پر پہنچ گئیں ہیں ۔ کشتی میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والے دھویں کو کئی کلومیٹر سے دیکھا جاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارف نے دھواں اٹھنے کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈکیں ہیں۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھویں کے بادل اتنے گہرے ہیں کہ کئی کلومیٹر سے ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔ دبئی سول ڈیفنس حکام کا کہناہے کہ آگ پر قابو پالیا گیاہے ۔ آگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق وہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کو شش کر رہے ہیں۔