ایف سی بلوچستان کی کوئٹہ اور مچھ میں کارروائی ٬10مشتبہ افراد گرفتار٬سبی میں ایک کمپائونڈ سے اسلحہ برآمد

پیر 10 اکتوبر 2016 16:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) فرنٹیئرکور بلوچستان نے کوئٹہ اور مچھ میں کارروائی کے دوران سریاب روڈسے 8مشتبہ افغان باشندے جبکہ مچھ سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق پیر کے روز فرنٹیئرکور بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے کارروائی کے دوران 8مشتبہ افغان باشندے جبکہ مچھ میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 2افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔دریں اثناء فرنٹیئر کور بلوچستان نے سبی کے علاقے باغ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپائونڈ سے 2ایس ایم جیز 8رائفلز 2پستول اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا۔