جنوبی ایشیاء کے کئی ممالک میں تقریباً 634 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں

242 افغانستان‘ 42 بنگلہ دیش‘ 231 بھارت ‘ 28 نیپال ‘ 82 سری لنکا اور 9 مالدیپ میں قید ہیں

پیر 10 اکتوبر 2016 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) جنوبی ایشیاء کے کئی ممالک میں تقریباً 634 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 242 افغانستان‘ 42 بنگلہ دیش میں‘ 231 بھارت میں‘ 28 نیپال میں‘ 82 سری لنکا میں اور 9 مالدیپ میں قید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پاکستانیوں کو چوری‘ زائد قیام اور لڑائی جھگڑے پر قید کیا گیا ہے جبکہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں میں غلطی سے سرحد پار کرنے اور زائد قیام کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانے قید پاکستانیوں کو ہر ممکن قانونی اور قونصلر امداد فراہم کر رہے ہیں تاکہ انہیں رہائی دلائی جا سکے اور انہیں وطن واپس لایا جا سکے۔ بیرون ملک سفارت خانوں کے حکام ان قیدیوں سے باقاعدہ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور انہیں پاکستان کمیونٹی ویلفیئر و ایجوکیشن فنڈ کی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سفارت خانے قیدیوں کو وکلاء کی فیس‘ جرمانوں اور ان کی واپسی کے لئے بھی مدد دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :