Live Updates

نوازشریف الیکشن کمیشن میں مریم نوازکی کفالت سے مکرگئے۔عمران خان

نوازشریف 2011ء تک مریم نوازکی کفالت بتاتے رہے ہیں،خدشہ ہے کہ وزیراعظم سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کی کوشش کرینگے،نوازشریف کا یوٹرن ثابت کرتا ہے کہ وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اکتوبر 2016 16:17

نوازشریف الیکشن کمیشن میں مریم نوازکی کفالت سے مکرگئے۔عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے الیکشن کمیشن میں مریم نوازکی کفالت سے متعلق جھوٹ بول دیاہے،نوازشریف نے الیکشن کمیشن کو جواب میں مریم نوازکی کی کفالت سے دستبرداری ظاہر کی ہے، خدشہ ہے کہ وزیراعظم سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کی کوشش کرینگے۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 2011ء تک مریم نوازکی کفالت کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کو جواب میں پھر جھوٹ بول دیاہے۔نوازشریف نے الیکشن کمیشن کو جواب میں مریم نوازکی کفالت سے دستبردارہونے کا ظاہر کیاہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ وزیراعظم سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کی کوشش کرینگے۔اگر ریکارڈمسخ کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا یوٹرن ثابت کرتا ہے کہ وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔نوازشریف کو کٹہرے میں لاکر رہیں گے۔لوٹ مار کے ساتھ ایک ایک جھوٹ کا بھی حساب لینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات