محرم الحرام کے دوران پولیس اہلکاروں٬ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

پیر 10 اکتوبر 2016 16:10

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ضلع استور میں دسویں محرم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ٬ شاہراہ قراقرم کو 9 اور 10 محرم کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا اورہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی ٬تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی ٬اس ضمن میں محکمہ داخلہ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گاجبکہ تمام اضلاع میں مقامی انتظامیہ کے دفاتر میں قائم کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے ٬اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں٬جی بی سکائوٹس اور آرمی کے جوان بھی ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔