محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی طرف سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ٬آئی جی پی گلگت بلتستان

پیر 10 اکتوبر 2016 16:10

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں اس دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی طرف سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع استورکے دورے کے دوران محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستتان کے تمام اضلاع میں ایس پیز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ محدود وسائل کے باوجود اضلاع کو ہر قسم کی ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں٬عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر ایس پی استور محمد اسحاق نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان نے استور کی تمام امام بارگاہوں اور مساجد کا دورہ کیا اور جلوس کے روٹس کا بھی معائنہ کیا ۔دورے کے دوران ڈی آئی جی گلگت رینج محمد گوہر نفیس اور ایس پی عبدالرحیم بھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر آئی جی نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران پولیس فورس کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے پوری طرح چوکس رہنا ہو گا تاکہ محرم الحرام کو پر امن طریقے سے گزارا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :