مانسہرہ میں 2 افراد کے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق

پیر 10 اکتوبر 2016 16:10

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) مانسہرہ اور گردنواح میں ڈینگی وائرس کی وباء پھیل گئی۔ مانسہر ہ میں 2 افراد کے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطا بق مانسہرہ اور گردونواح میں ڈینگی وائرس کی وباء پھیل گئی ہے٬ مانسہر ہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 18 ہو چکی ہے جن میں سے 2 افراد ابھی تک جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ گذشتہ روز ڈھوڈیال اور مانسہرہ بٹ دھر یاں کے نوجوان محمد علی اور مسکین کی بھی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جن کو کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :