کراچی میں کشتی حادثہ میں شہید ہونے والے پاک نیوی کے نوجوان اعجاز خان سپرد خاک

پیر 10 اکتوبر 2016 16:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) کراچی میں کشتی حادثہ میں شہید ہونے والے ایبٹ آباد کے رہائشی پاک نیوی کے نوجوان اعجاز خان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ آبائی علاقہ جھنگی سیداں ایبٹ آباد میں ادا کرنے کے بعد فوجی افسران کے ساتھ انہیں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں پاکستان نیوی کے افسران و نوجوانوں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل کامرس اینڈ انڈسٹری پروفیسر شکیل احمد٬ پرنسپل کامرس کالج ایبٹ آباد پروفیسر مشتاق احمد سمیت کامرس کالج کے اساتذہ اور طلباء کے علاوہ جھنگی سیداں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :