ْوفاقی وزیر مذہبی امورکی چیئرمین ایف بی آر سے انکے چچا زاد بھائی کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 10 اکتوبر 2016 16:01

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نیایف بی آر کے چیئرمین نثار خان سے انکے چچا زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت کی٬وفاقی وزیر سردار یوسف نے ایف بی آر کے چیئرمین نثار خان کے چچا زاد بھائی شوکت خان کے اچانک انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی۔

(جاری ہے)

نثارخان کے چچا زاد کا گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہو گیا تھا٬مرحوم کو آبائی قبرستان شنکیاری میں سپردخاک کردیاگیا ہے۔