پیرا میڈیکس کی چارٹر آف ڈیمانڈ نوٹس کی عدم منظوری سے جائز مسائل بھی فائل کی نظر ہو چکی ہیں ٬ بی ایم اے

پیر 10 اکتوبر 2016 16:00

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)پیرا میڈیکس کی چارٹر آف ڈیمانڈ نوٹس کی عدم منظوری سے جائز مسائل بھی فائل کی نظر ہو چکی ہیں سروس اسٹریکچر٬اپگریڈیشن اور دیگرمطالباتی نکات پر سمجھوتہ ہرگز نہیں کرینگے حکومت طفل تسلیوں سے کام لے رہی ہے اور جان بوجھ کر پیرا میڈیکس کوراست اقدام پر مجبور کردیا ہے ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد طارق کدیزئی اوربولان کچھی کے ضلعی صدر بشیر احمد چھلگری نے ڈھاڈر کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہی انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن صوبہ بھر کے پیرا میڈیکس کی حقوق کی ضامن ہیں اور انکی نمائیندہ تنظیم ہے ایسوسی ایشن کئی سالوں سے پیرا میڈیکس کی حقوق کا تحفظ اور ہر فورم پر انکا دفاع کیا ہے مطالبات کی منظوری تک آخری حد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور کارکن اپنی حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیںہمارے مطالبات جن میں سروس اسٹریکچر ٬اپ گریڈیشن درجہ چہارم کی ملازمین کوسول سیکرٹریٹ کے درجہ چہارم کی ملازمین کی طرز پر مراعات اور دیگر نکات شامل ہیں کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور صوبہ بھر کے پیرا میڈیکس کامیابی سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں حکومت کی طرف سے تاحال کوئی پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی تاہم ہمارے کارکن پر احتجاج پر ہیں اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے جائز مطالبات کو منظوری میں سنجیدہ ہے یا محض ڈراما بازی سے کام لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے پیرا میڈیکس چارٹر آف ڈیمانڈ نوٹس کی منظوری کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں مطالبات پر عمل در آمد نہیں ہوا تو بہت جلد آئیندہ کا لائحہ عمل طے کر کے بھرپوراور سخت ترین احتجاج کیا جائیگا۔