عاشورہ محرم کے جلوس کے لئے خضدار میں پلان مرتب کرکے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں٬ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ

پیر 10 اکتوبر 2016 16:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ عاشورہ محرم کے جلوس کے لئے خضدار میں پلان مرتب کرکے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔جلوس کی گزرگاہوں کو مکمل طور پر سیل کردیا جائیگا ۔ اور شہر کے داخلی و خارجی و حساس مقامات پر فورسز کی نفری اور غیرمعمولی چیکنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔

لیویز پولیس اور ایف سی کے چاک و چوبند دستے شہرمیں گشت بھی کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہر اور امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر سیکورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے کی۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران خضدار شہر کو حساس ترین علاقہ قرار دینے کے بعد سیکورٹی کی صورتحال مذید موثر بنانے کے لئے اقدات کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جب کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بدستور پابندی کو برقرار رکھنے اور شہر کی داخلی و خارجی راستوں پر پوسٹیں اور ناکہ بندیاں قائم کرکے سیکورٹی کو مذید سخت کردیا گیا ہے ۔پہاڑوں کی چوٹیوں پرلیویز اہلکاروں کے پھرے لگادئے گئے ہیں خضدار میں قائم واحد امام بارگاہ کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے جب کہ جلوس کی آمد و رفت جن راستوں سے ہوگی وہاں پر ایک مختلف انداز میں سیکورٹی پلان مرتب کرکے تمام راستوں کو بند کردیا جائیگا۔

مشکوافراد ٬ مشکوک گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے شہر میں سیکورٹی فورسز پٹرولنگ بھی کررہے ہیں جب کہ چیکنگ میں بھی اضافہ کردیا گیاہے ۔اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر محمد اشرف جتک و دیگر انتظامیہ ذمہ داران بھی موجو دتھے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ عاشورہ محرم کو پُرامن انداز میں گزارنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت و موثر اقدامات عمل میں لائی ہے ۔ اور انشاء اللہ عاشورہ کے ایام پُرامن انداز میں گزارے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :