لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس جمعہ کو ہوگا

پیر 10 اکتوبر 2016 16:00

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے بار کے سابق فنانس سیکرٹری رائے محمد نواز کھرل کی پیش کردہ قرارداد پر غور کیلئے 14 اکتوبر جمعہ کو جنرل ہائوس کا اجلاس طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس لاہور ہائیکورٹ بار کے کیانی ہال میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :