مقبوضہ کشمیر میں آرمی، پولیس اور مسلح افراد کے مابین صبح 8:30 بجے سے شروع مقابلہ تاحال جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 15:42

مقبوضہ کشمیر میں آرمی، پولیس اور مسلح افراد کے مابین  صبح 8:30 بجے سے ..

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : مقبوضہ کشمیر میں پامپور کے علاقہ میں صبح آٹھ بجکر 30 منٹ پر ایک عمارت میں موجود دو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کی جس پر بھارتی آرمی اور بھارتی پولیس افسران نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ۔ موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی پولیس اور بھارتی آرمی تاحال مسلح افراد سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

7 گھنٹوں سے جاری رہنے والے اس مقابلے میں بھارتی آرمی کا ایک جوان اور اور ایک بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن تاحال بھارت کی پوری آرمی اور پولیس ملکر بھی ان دو مسلح افواج کو قابو نہیں کر سکی۔ پولیس اور آرمی نے عمارت کو تو گھیرے میں لے ہی رکھا ہے لیکن تاحال عمارت میں گھُسنے اور مسلح افراد کو قابو کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی افواج اور پولیس پاکستان پر حملے کرنے اور اس کو ثابت کرنے کی کوششوں میں بیانات تو دیتے رہتے ہیں لیکن 7 گھنٹوں سے جاری اس مقابلے میں دو مسلح افراد ہی نے ان کی ناک میں دم کر رکھا ہے اور اس مقابلے میں کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکنا بھارتی آرمی اور بھارتی پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :