اشتعال انگیز تقاریر کیس ٬خواجہ اظہار نے ضمانت حاصل کئے جانے کے بعد زر ضمانت جمع کرادیا

پیر 10 اکتوبر 2016 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحس نے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میںاشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے معاملے پرضمانت حاصل کئے جانے کے بعد زر ضمانت جمع کرادیا ہے۔پیرکوایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن اشتعال انگیز تقاریر میں ضمانت حاصل کرنے کے لئے انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کو انسدادہشتگردی کی عدالت نمبر 1 میں پیش ہونے کا حکم دیا۔جہاں خواجہ اطہار پیش ہوئے۔عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی اشتعال انگیز تقاریر میں 50 ہزار روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے منظور کر لی تھی۔

(جاری ہے)

پیرکو خواجہ اظہار الحسن نے انسداددہشت گردی کی عدالت میں شورٹی کے پیپر اور رقم جمع کرادی ہے۔واضح رہے خواجہ اظہار اشتعال انگیز تقریر میں گرفتار ہو چکے تھے لیکن پولیس کی جانب سے 497 رپورٹ کے تحت رہا کر دیا تھا٬ جس پر خواجہ اظہار نے ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی تھی۔

ساتھ ہی ساتھ عدالت نے خواجہ اظہار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔اس وقت جواجہ اظہار پر مختلف تھانوں میں 30 مقدمات درج ہیں اور خواجہ اظہار سب میں ضمانت پر ہیں۔