ہائیکورٹ نے پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو امپورٹ کاٹن پر ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے چیک کیش کرانے سے روک دیا

امپورٹ کی جانے والی کاٹن پر کمیٹی کو ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں‘ درخواست گزار کوہ نور ٹیکسٹائل کے وکیل کا عدالت میں موقف

پیر 10 اکتوبر 2016 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) لاہورہائیکورٹ نے پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو امپورٹ کاٹن پر ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے چیک کیش کرانے سے روکتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے رانا رضوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ امپورٹ کی جانے والی کاٹن پر کمیٹی کو ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں٬ ٹیکس وصولی کے لیے وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے جاری کردہ ایس آر او میں امپورٹ کا ذکر نہیں۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت کاٹن کمیٹی کی جانب سے ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دے اور ٹیکس کی مد میں لیے گئے چیک واپس کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے کاٹن کمیٹی کو چیک کیش کرانے سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :