حب الوطنی کی نظم پڑھنے والے بھارتی پولیس کانسٹیبل کو پاکستان سے دھمکی موصول ۔ بھارتی میڈیا کادعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 15:33

حب الوطنی کی نظم پڑھنے والے بھارتی پولیس کانسٹیبل کو پاکستان سے دھمکی ..

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حب الوطنی کی نظم پڑھنے والے بھارتی پولیس کانسٹیبل کو پاکستان سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پولیس کانسٹیبل منوج ٹھاکر کو حب الوطنی کی نظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاکستان سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اڑی حملے کے بعد پولیس کانسٹیبل منوج ٹھاکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بھارت سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے حب الوطنی کے جذبے سے ایک نظم پڑھ رہے تھے۔ انہوں نے اس ویڈیو میں یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر تو رہے گا لیکن پاکستان ختم ہو جائے گا جس پر اب ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں پاکستان ہی سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ کانسٹیبل منوج نے اپنی فیس بُک اسٹیٹس میں لکھا کہ دوسوتو مجھے دشمن کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہے۔ اور ایک شخص نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے منوج ٹھاکر کو دھمکیاں ملنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔