سرگودھا٬عاشورہ محرم الحرام کی مانیٹرنگ کیلئے وفاقی وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم

خصوصی سیل چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کریگا

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) عاشورہ محرم الحرام کی مانیٹرنگ کے لئے وفاقی وزارت داخلہ میں بھی خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو چاروں صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کرے گا٬ اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے تمام صوبائی اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں نکلنے والے تمام جلوسوں کی سکیورٹی اور برآمد ہونے والے جلوس سے لے کر اختتام تک کی رپورٹ بھیجنے کے پابند ہونگے٬ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے باعث فوری طور پر وفاقی وزارت داخلہ کو اطلاع کرنے کے پابند ہونگے تا کہ فوری طور پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جائیں٬ یاد رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے عاشورہ محرم الحرام پر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں٬ جن جن صوبائی حکومتوں نے رینجرز طلب کی تھی وہاں اس کے مطابق رینجرز فراہم کر دی گئی ہے٬ اس کے علاوہ بھی حکومت نے رینجرز کو ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ان سے مدد لی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :