سرگودھا ٬ صوبہ بھر کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی٬ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر نگرانی کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرنے کا حکم

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) صوبہ بھر کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی٬ جلوسوں کی گزر گاہوں کی اہم عمارتوں پر پولیس شوٹر تعینات کیے جائیں گے٬ آج اور کل نکلنے والے تمام ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر نگرانی اور ہر تین گھنٹے کے بعد رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرنے کا حکم٬ تعینات عملہ کی مانیٹرنگ کیلئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے تمام داخلی٬ سرحدی علاقوں پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ اضافی چیک پوسٹیں بھی بنا دی گئی ہیں٬ لاہور٬ راولپنڈی٬ سرگودھا٬ فیصل آباد٬ جھنگ٬ گجرات سمیت دیگر انتہائی حساس اضلاع میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے تمام علماء اور ذاکرین کرام کو ہرگز داخل نہ ہونے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے٬ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا 9ویں اور 10 ویں محرم کو پنجاب بھر کے تمام حساس اضلاع کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے٬ جلوسوں کی گزر گاہوں پر سکیورٹی کے ساتھ ساتھ محکمہ شہری دفاع کو بھی جلوس کے روٹس کی چیکنگ کے بعد کلیئرنس دینے کا حکم دیا گیا ہے٬ اور اس کے بعد ہی جلوس برآمد ہونگے٬ جبکہ تمام جلوسوں میں داخل ہونے والے صرف ایک ہی راستہ بنایا جائے گا٬ جس میں داخل ہونے والا فرد کئی مرحلوں سے گزر کر جلوس میں شامل ہو گا٬ جامع تلاشی کے ساتھ ساتھ جلوس میں تقسیم ہونے والی سبیلوں کو بھی حکومتی اجازت سے منسوب کیا گیا ہے٬ اہم جلوسوں کی نگرانی کے لئے خصوصی شوٹر بھی جلوس کی گزر گاہوں کی اہم بلڈنگوں پر تعینات کیے جائیں گے٬ جبکہ سراغ رساں کتوں کے ساتھ ساتھ دیگر آلات کے ذریعے بھی چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :