یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ٬ شہبازشریف

قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہ کر اپنے فرائض انجام دیں٬ اجلاس سے خطاب

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی کابینہ برائے امن وامان کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہ کر اپنے فرائض انجام دیں اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوںنے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے کیے گئے پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :