دبئی:سالانہ چھٹی اور نوٹس کو ملایا نہیں جا سکتاہے

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

دبئی:سالانہ چھٹی اور نوٹس کو ملایا نہیں جا سکتاہے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق ملازمت سے مستعفی ہونے کی صورت میں دئے گئے نوٹس کے دوران اپنی ملازمت کوآخری دن تک کرنا ضروری ہے ۔ جس کے بعد آپ پوری ماہانہ تنخواہ کے حق دار ہوسکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے آرٹیکل 118فیڈرل لا نمبر 08کے مطابق نوٹس ملنے کے بعد بھی کنٹریکٹ جاری رہتاہے ۔اور جب نوٹس کی مدت ختم ہوتی ہے اسی کے مطابق کنٹریکٹ بھی ختم ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ورکر کو اس کے کنٹریکٹ کے مطابق اس کو تمام واجبات کی ادائیگی کی جائے گی۔ نوٹس کے عرصے کے دوران کمپنی مالک یا کفیل آپ کو کام کرنے کا کہہ سکتاہے ۔ سالانہ چھٹیوں اور نوٹس پیریڈ کو اکھٹا نہیں کیا جا سکتاہے ۔مالک ان سالانہ چھٹیوں کے بدلے واجبات دینے کا پابند ہوتا ہے جو آپ نے نہیں کیں ہو ں گی۔ چاہئے کسی ملازم نے اپنی ملازمت چھوڑ دی ہو یا اسے ملازمت سے نکال دیاگیاہوگا۔ اس کو استعمال نہ کی گئیں چھٹیوں کے بدلے واجبات لینے کا حق حاصل ہے ۔