سفید مکھی کا کپاس کی فصل پر حملہ ٬ہدف کا حصول ممکن ہوگیا

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) سفید مکھی کپاس کی فصل کی دشمن بن گئی رحیم یار خان میں کپاس کی تیار فصل پر سفید مکھی کی یلغار نے شدید نقصان پہنچایا ہے سفیدمکھی کے حملے نے رواں برس پیداواری ہدف کے حصول کو مشکل بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق سفید مکھیوں نے رحیم یار خان میں کپاس کی فصل پر حملہ کرکے کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا کسان جو پہلے ہی درجہ حرارت میں کمی نہ ہونے کے باعث فکر مند تھے کہ رہی سہی کسر سفید مکھی کے حملے نے پوری کردی۔

اس سال رحیم یارخان میں تقریبا 5لاکھ ایکڑاراضی پر کپاس کی کاشت کی گئی ہیلیکن سفید مکھی کی یلغار نے کپاس کے ٹینڈے کو شدید متاثر کرنا شروع کردیا ہے کالے اور سفید مکھی کے باعث متاثرہ ٹینڈیکی وجہ سے پیداوار بھی کم ہوسکتی ہے۔ درجہ حرارت اورسفید مکھی کے حملے سے دس سیبارہ من فی ایکڑ پیدوار کمی کا سامنا ہوسکتاہے زمیندار جو پہلے ہی کپاس کی قیمت کے کم ہونے کی وجہ سے پریشان تھے اب سفید مکھی کے حملے نے اس کی امیدوں کے آگے مزید بند باندھ دیاہے۔۔

متعلقہ عنوان :