مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ ٬فوج اور عوام ایک پیج پر ہیں٬ رانا تنویر حسین

عمران خان نے اپنی جھوٹی انا اور ضد کی خاطر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کر کے سیاسی نا با لغ ہونے کاثبوت دیا٬ عمران کی منفی سوچ اور آئے روز کی دھرنا سیاست سے پی ٹی آئی کے لو گ بھی نا خوش ہیں٬ 30اکتوبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا ٬وفاقی وزیر کا کھلی کچہری سے خطاب

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پا رلیمنٹ پا ک افواج اور ملک کے غیور عوام ایک پیج پر ہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر متفقہ قرارداد کی منظوری نے بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچادی اور مودی سرکارپر سکتہ طاری ہے عمران خان نے اپنی جھوٹی انا اور ضد کی خاطر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کر کے سیاسی نا با لغ ہونے کاثبوت دیا پی ٹی آئی کی قیادت نے انتہا ئی غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے جو کہ عوام کو بھی پسند نہیں آیا عمران خان کی منفی سوچ اور آئے روز کی دھرنا سیاست سے پی ٹی آئی کے لو گ بھی نا خوش ہیں 30اکتوبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا عمران خان کو پا کستان سے زیادہ اپنا مفاد عزیز ہے رات سوتے میں وہ خواب میں وزیر اعظم اور آنکھ کھلتے ہی وہ بنی گا لا میں اپنے بستر پر ہو تے ہیں عمران خان کے غیر سنجیدہ روئیے اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے پی ٹی آئی ایک بار پھر تنہا ئی کا شکار ہو چکی ہے پی ٹی آئی کی قیادت ملک میں انتشار اور انارکی پھیلا نا چا ہتی ہے پانا ما لیکس کی آڑ میں دھرنا خان اور آئے روز طوطا فا ل نکالنے والے پنڈی کے شیخ چلی اسلام آباد میں خون خرابہ چا ہتے ہیں حکومت ایسا کسی صورت نہیں ہو نے دیگی ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے فارم ہا ئو س مریدکے میں کھلی کچہری سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ارکا ن قو می وصوبا ئی اسمبلی را نا افضال احمد ٬ پیر اشرف رسول ٬ حسان احمد ریا ض ٬مسلم لیگ (ن) کے نامزد چیئر مین ضلع کو نسل شیخوپورہ احمد عتیق انور ٬ میڈ یا ایڈوائزر محمد ندیم گو رایہ ٬ ملک نو ید محمود چو ہا ن اور چودھری ارشد ورک بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پا کستان آزد و خود مختار ملک اور ایٹمی طا قت ہے ہم خطے میں پا ئیدار امن چا ہتے ہیں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جا ئے پا ک افواج ملکی دفاع٬ آزادی و خود مختاری کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیا ر ہے اورپاکستانی عوام ملکی دفاع کے لئے پا ک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کا دفاعی نظام دنیا کا جدید ترین دفاعی نظام ہے بھارتی فوج پاکستان کے کسی بھی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کر نے کا سوچ بھی نہیں سکتی مودی کا جنگی جنون بھارت کے گلے پڑ گیا ہے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والی مودی سرکار سے بھارتی عوام بھی تنگ آچکے ہیںبھارتی میڈیا اور حکومت اپنی عوام کو گمراہ کررہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کو پا کستان نے پوری دنیامیں اٹھایا ہے بھارت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت اس با ت کا واضح ثبوت ہے کہ جموںکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ بھارت نے وہاں پر طاقت کے بل بوتے پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے پا کستان کشمیری عوام کی سفارتی ٬ اخلاقی اور سیاسی حمائیت سے کبھی بھی دستبردار ہو ا نہ ہو گا مسئلہ کشمیر کے پر امن حل تک پا کستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہیگا بھارت پا کستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا اگر اس نے کسی قسم کا ایڈونچر یا جنگ مسلط کرنے کی کو شش کی تو بھارت کا وہ حشر ہو گا کہ بھارت کی آنے والی نسلیں مودی سرکار کو کبھی معاف نہیں کرینگی۔