حکمران جماعت کے تین ایم این ایز بشمول پارلیمانی سیکرٹریوں سے 2 کروڑ 15 لاکھ فوری وصول کرنے کا حکم

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) حکمران جماعت کے تین ایم این ایز بشمول پارلیمانی سیکرٹریوں سے 2 کروڑ 15 لاکھ فوری وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تین پارلیمنٹیرین میں ایم این اے رائے مجتبیٰ کھرل ٬ ایم این اے بیگم شہناز شیخ اور ایم این اے فرحت محمد خان شامل ہیں یہ تینوں اراکین قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری بھی رہے ہیں اور قومی خزانہ سے کروڑوں روپے کھا چکے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ان تینوں پارلیمانی سیکرٹریوں کو جعلی اسناد پر نااہل قرار دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ ان سے وہ فنڈز واپس لئے جائیں جو انہوں نے اپنے دور میں خرچ کر دیئے ہیں ان کے ذمے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کا بنتا ہے حکومت نے ابھی تک ان افراد سے یہ فنڈز واپس لینے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ (جاوید)