لاپتہ افراد بارے قومی کمیشن میں تعینات افسران اڑھائی کروڑ روپے ڈکار گئے

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والے لاپتہ افراد بارے قومی کمیشن میں تعینات افسران اڑھائی کروڑ روپے ڈکار گئے ہیں ۔ یہ کمیشن ملک میں طاقت کے زور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے قائم کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

یہ کمیشن وزارت داخلہ کے زیر اثر کام کرتا ہے پارلیمانی کمیشن کو پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق کمیشن کو وزارت داخلہ کے ذیلی ادارہ نیشنل کرائسنس مینجمنٹ نے 27ملین روپے فراہم کردیئے تھے تاکہ کمیشن کے اخراجات پورے کئے جاسکیں کمیشن میں تعینات اعلیٰ افسران نے اس خطیر رقم کو ہڑپ کرلیا ہے اور تمام ریکارڈ بھی ضائع کررکھا ہے انکوائری کمیٹی نے جب کمیشن کے افسران سے اخراجات کی تفصیلات جن میں اہلکاروں کی تفصیلات گاڑیوں کی معلومات ٬ بیرونی ملک کے دوروں کا ریکارڈ اور اخراجات کے ووچر شامل ہیں تو متعلقہ حکام نے یہ معلومات دینے سے انکار کردیا ہے اب پارلیمانی کمیٹی اس اہم مسئلہ پر غور شروع کریگی ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :