100 سے زائد غائب عسکریت پسندوں کا کھوج لگایا جائے :محکمہ داخلہ پنجاب کی پولیس کو ہدایت

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) واچ لسٹ میں موجود 100 عسکریت پسندوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کی پولیس کو ہدایت جاری کی ہیکہ ان افراد کو ٹریس کیا جائے تاکہ 2013 میں راجہ بازار جیسے واقعات سے بچا جا سکے میڈیا رپورٹس کے مطابق لگ بھگ 102 افراد جو فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے تھے اپنے گھروں سے غائب ہیں اور ان کا تعلق راولپنڈی ٬ بہاولپور ٬ فیصل آباد ٬ ملتان ٬ راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تھا ۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام میں ان کا تخریبی کارروائیوں میں حصے لینے کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ جیلوں سے رہا ہونے والے عسکریت پسندوں پر نظر رکھنے کے علاوہ لاپتہ دہشت گردوں کا بھی کھوج لگائیں اور مختلف جیلوں کی سکیورٹی بھی سخت کی جائے گی جن میں فورتھ شیڈول کے قیدیوں کو رکھا گیا ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :