عسکری ڈھانچے منہدم کرنے کی صورت میں پاکستان کے ساتھ بات ہو سکتی ہے ٬ راجناتھ سنگھ

کنٹرول لائن پر پاکستان نے شرارت کی تو گولیاں نہیں بلکہ اب سختی سے جواب دیا جائے گا ٬ صحافیوں سے گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ عسکری ڈھانچے کو منہدم کرنے کی صورت میں پاکستان کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے کنٹرول لائن پر پاکستان نے شرارت کی تو گولیاں نہیں بلکہ اب سختی سے جواب دیا جائے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان متنبہ حرکتوں سے باز آ جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول یا بین الاقوامی کنٹرول لائن پر کسی بھی قسم کی شرارت کی اور ملک کی سلامتی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اب کی بار بھارت کی جانب سے گولیاں نہیں برسائی جائیں گی بلکہ ایسا جواب دیا جائے گا کہ پاکستان ہمیشہ اسے یاد رکھے گا انہوں نے کہا کہ ایک بار الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اوڑی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اورلنگیٹ فدائین حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں اور اب بھارت اس طرح کی کارروائیوں کو برداشت کرنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی خاموش نہیں بیٹھا ہے بلکہ عسکریت پسندوں کو تربیت اور بھارت کے خلاف استعمال کرنے کی کارروائیاں انجام دے رہا ہے ۔ ان وجوہات کی بناء پر پاکستان کے ساتھ دوستی پر بات چیت نہیں ہو سکتی تاہم انہوں نے کہا کہ اگر ہمسایہ ملک عسکری ڈھانچے منہدم کر دے تو مذاکرات کا سوچا جا سکتا ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :