اسلام آباد ایکسپریس کا منصوبہ آبی اور ماحولیاتی آلودگی کا موجب ہے ٬ تحفظ ماحولیات کا ادارے کا انکشاف

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیعی منصوبے سے فضائی اور آبی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے اس بات کا انکشاف پاکستان تحفظ ماحولیاتی ادارے ( پاک ای پی اے ) نے اپنے 5 صفحات پر مشتمل دستاویز میں کیا ہے میڈیا رپورٹس میں دستاویزات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ہوا زہریلی گیسوں سے بھری ہوئی ہے جن میں کاربن مونو آکسائیڈ ٬ سلفر ڈائی ایکسائیڈ اور نائٹروجن آکسائید شامل ہیں جو تعمیراتی گاڑیوں سے خارج ہو رہی ہے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں شروع ہونے والے اس پروجیکٹ کے بعد سے آلودگی خصوصاً گرد و غبار میں اضافہ ہو چکا ہے پاکستان ای پی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاء الاسلام نے کہا ہے کہ اس منصوبہ کا پروجیکٹ شروع ہی سے نقائص سے پر تھا انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کو ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کی خلاف ورزی میں شروع کیا گیا ۔

(جاوید)

متعلقہ عنوان :