آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے باوجود پاکستان معاشی اصلاحات جاری رکھے گا :موڈیز

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ٹرانسپورٹ ٬ توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایاکاری بھی بڑھے گی٬عالمی ادارہ

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے باوجود پاکستان معاشی اصلاحات جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق موڈیز کے ایک تجزیہ کار کہا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران مالی نظم و ضبط کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات حکومت کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے کی عکاسی کر رہے ہیں البتہ آنے والے مہینے حکومت کے عزم کا تعین کرنے کے حوالے سے اہم ہیں موڈیز کے مطابق پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ کے ساتھ معیشت کو سدھارنے کی کوششوں کا سلسلہ سالانہ 5 فیصد معاشی ترقی کے لیے معاون رہیں گے۔

پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے ٹرانسپورٹ ٬ توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایاکاری بھی بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :