Live Updates

30 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا٬ نعیم الحق

نوازشریف صاحب پامانا لیکس پر جواب نہیں دینا چاہتے٬ ترجمان تحریک انصاف

پیر 10 اکتوبر 2016 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف آئینی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے اور 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف نے قومی اسمبلی میں وعدہ کیا تھا کہ وہ احتساب کے لیے خود کو پیش کریں گے لیکن حکومت کے رویے سے ظاہر ہے کہ نوازشریف صاحب پامانا لیکس پر جواب نہیں دینا چاہتے٬ نواز شریف کا جواب 200 صفحات سے زائد پر مشتمل ہے٬ نواز شریف کی ہٹ دھرمی 6 ماہ سے جاری ہے٬ وہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں٬ ایسا کرکے انصاف کے نظام اور قوم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

نوازشریف آئینی و اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔

(جاری ہے)

30 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ دو ہفتے کے لیے باہر جا رہے ہیں٬ نوازشریف کے وکیل نے 15 روز کا وقت لیا جو افسوس ناک ہے٬ عوام انصاف کی کمزوریوں سے تنگ آچکے ہیں٬ اس سے نفرتیں پھیلتی ہیں٬ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ اس قوم کو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے٬ اس مقدمے کو طول نہ پکڑنے دیں٬ اب اگلے مہینے کی تاریخ دے دی گئی ہے قوم 20 دن تک اسی کشمکش میں مبتلا رہے گی٬عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں کو بھی فوری سنا جائے۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :