جلوس اور مجالس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول رومز قائم

پیر 10 اکتوبر 2016 15:30

سرگودھا۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)یوم ِ عاشور ہ کے موقع پر پہلی مرتبہ ریجن بھر کے حساس جلوسوں اور مجالس کی لائیو کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لیے ریجن بھر میں پانچ کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔یوم ِ عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریجن بھر کے چاروں اضلاع سرگودہا ٬ خوشاب ٬ میانوالی اور بھکر میں نکالے گئے انتہائی حساس 116جلوسوں اور 781مجالس کی لائیو کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جس میں تمام جلوسوں اور مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ کا ریکارڈ محفوظ رہے گا۔

جس کے لیے چاروں اضلاع سرگودہا ٬ خوشاب ٬ میانوالی اور بھکر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفسز میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں ٬ جبکہ مین کنٹرول روم ریجنل پولیس آفس سرگودہا میں قائم ہو گاجو کہ 24گھنٹے کا م کرئے گا۔اس ضمن میں پولیس کی طرف سے بنائی گئی کیمرہ وین بھی حساس مقامات کی مانیٹرنگ کرے گی ۔اس کے علاوہ ڈرئون کیمروں کے ذریعے بھی جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کی جائے گی۔