پہاڑی تو دہ گرنے سے 2مزدور جاں بحق ٬ 3زخمی ہو گئی

پیر 10 اکتوبر 2016 15:30

سرگودھا۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سرگودہا کے نواحی چک نمبر 126جنوبی میں گیمن پہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں پر تودہ گر پڑا جس کے نتیجہ میں 2مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ 3مزدور شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سلانوالی کی حدود میں چک نمبری 126گیمن میں واقع پہاڑی کے بلاک نمبر2پر سوموار کی صبح مزدور پہاڑی پر کام کر رہے تھے کہ اچانک ان پر پہاڑی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجہ میں 2مزدور جن میں رحمت اللہ ولد غضب شاہ قوم سید عمر 20سال سکنہ بلاک نمبری 13مکان نمبر 26اور نور احمد خان ولد ضیغم خان قوم سواتی سکنہ چناب نگر جاں بحق ہو گئے جبکہواقعہ میں 3 مزدورزخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :