ایمرجنسی کی صورتحال میں ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

پیر 10 اکتوبر 2016 15:30

سرگودھا۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں نویں اور دسویں محرم کے موقع پر ایمرجنسی کی صورتحال میں ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق نو اور دس محرم الحرام کو میڈیکل سرجیکل ایمرجنسی کے انتظامات مکمل رکھے جائینگے اس سلسلہ میں ڈاکٹروں اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں ہسپتالوں میں تمام بلڈ گروپس کا خون اور ادویات کا وافر سٹاک بھی رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام ایم ایس صاحبان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ہسپتالوں میں ادویات‘ خون وغیرہ کی کمی نہ ہونے دیں اور ڈاکٹروں کیساتھ میڈیکل کے عملہ کو نو اور دس محرم کو جلوسوں کے اختتام تک ہسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔