گھوٹکی پولیس کی کارروائی ٬ اشتہاری ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار٬ 200 لٹرکچی شراب برآمد

پیر 10 اکتوبر 2016 15:20

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) گھوٹکی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک اشتہاری ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے کچی شراب کی بڑی مقدار برآمد اور نقلی شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش کے مطابق پولیس نے کامیاب کارروائی کی اور اشتہاری ڈاکو جس پر انعام مقرر تھا اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی میں 200لیٹر کچی شراب براآمد کر لی گئی ہے جسے شراب کی بوتلوں میں بھر کر فروخت کیا جانا تھا٬ پولیس مذید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :